شاہ رخ خان دنیا بھر کے سامعین کیلئے ہندی فلم بنانے کے
خواہشمند
بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انکی
شدید خواہش ہے وہ مستقبل قریب میں دنیا بھر کے سامعین کیلئے ہندی فلم بنائیں۔
اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں قوی امید
ہے کہ آئندہ چند سالوں میں وہ اپنے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کر لیں گے۔ انکا کہنا
تھا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ مذکورہ فلم میں وہ اداکاری کریں گے یافلمسازی۔
سپر سٹارجلد ڈائریکٹر منیش
شرما کی نئی آنے والی فلم فین میں دوہرا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
خود کو حقیقی زندگی میں پرستار کے روپ میں دیکھنے کے
متعلق اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سٹار ہیں اور خود کو اسی روپ میں دیکھنا پسند کرتے
ہیں۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انھیں آج تک یہ بات سمجھ نہیں آسکی کہ انکے پرستار
ان سے اس قدر محبت کیوں کرتے ہیں۔واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی ایک
اور فلم ”رئیس “ کی شوٹنگ میں مصرو ف ہی
Post a Comment