GuidePedia

0

باپ نے بیٹے کا خون معاف کردیا‘بیٹیوں کے انکار پر گھر سے نکال دیا

ر پہنچ گئیں۔جہلم کی دو بہنوں کا جرم صرف یہ تھا کہ مقتول بھائی اشرف کے مقدمے کی پیروی کررہی تھی۔

اشرف کو 2003ء میں معمولی جھگڑے پر 2 پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا۔متاثرہ بہنوں کے مطابق باپ نے قاتلوں سے صلح کر لی۔ لیکن ماں رضیہ بی بی مقدمہ لڑتی رہی اورسیشن کورٹ نے اشرف کے دونوں قاتلوں کو سزائے موت سنا دی۔مقتول اشرف کی ماں ٹریفک حادثے میں دم توڑ گئی، لیکن مرنے سے پہلے مقدمہ لڑنے کا مختارنامہ بیٹیوں کو دے گئی۔مقتول اشرف کے قاتلوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو باپ نے بیٹیوں پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا، انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔ بہنوں نے اعلیٰ حکام سے تحفظ اورانصاف کی اپیل کی ہے۔


Bottom of Form


Post a Comment

 
Top