GuidePedia

0

کراچی(این این آئی)کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے ہاتھ میں موجود موبائل فون آپ کی خوبصورتی کا دشمن بھی ہو سکتا 
ہے۔ نہیں ناں مگر ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق خواتین مختلف کریموں اور لوشن سے اپنے چہرے کو شاداب رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی رہتی ہیں لیکن پھر بھی چہرے پر جھریاں نمایاں ہو جاتی ہیں۔ ان کو چھپانے کے لیے نجانے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چہرے کی جھریوں کی وجہ عمر میں اضافہ یا میک اپ پرڈاکٹس کے حد سے زیادہ استعمال کے علاوہ بھی کچھ اور ہے۔برطانوی ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ جدید موبائل فون خواتین کے چہرے پر جھریوں کا باعث بن رہے ہیں۔ 18مہینے کی تحقیق کے بعد ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے حسن کا سب سے بڑا دشمن اسمارٹ فون ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر دیر تک دیکھنے سے ٹینشن کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ چہرے کی جلد میں تبدیلی آتی ہے۔ خاس طور پر بھوں کے سکڑنے کا عمل شدید حد تک واقع ہوتا ہے جو پورے چہرے کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں لڑکیوں کی بڑی تعداد کو اسمارٹ موبائل کے لیے اسمارٹ موبائل کے استعمال کے وجہ سے چہرے پر جھریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ان کے پاس گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایسی درجنوں لڑکیاں آچکی ہیں جو کم عمری میں ہی جھریوں کا شکار ہو گئی ہیں۔ طبی ماہرین نے ان لڑکیوں سے ان کی مصروفیات اور عادات کی تفصیل اکٹھی کی اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ آئی فون حد سے زیادہ استعمال کرنے کا رد عمل ہے۔

Post a Comment

 
Top