شاہ رخ کی فلم میں
پریانکا کی جگہ کترینہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ
فلم’ ’ڈان 3‘‘ کا حصہ بنایا گیا تو یہ میرے لیے بہت بڑی اور اچھی خبر ہوگی‘کترینہ کیف
فلم’ ’ڈان 3‘‘ کا حصہ بنایا گیا تو یہ میرے لیے بہت بڑی اور اچھی خبر ہوگی‘کترینہ کیف
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شاہ رخ خان
کی مقبول فلم ’ڈان 3‘ کا حصہ بنایا گیا تو یہ ان کے لیے بہت بڑی اور اچھی خبر
ہوگی۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ کترینہ کیف کو فلم ’ڈان 3‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ
لینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔جب کترینہ سے فلم’’ڈان 3 ‘‘میں شامل ہونے کا سوال کیا
گیا تو ان کا کہنا تھا ’اگر ایسا ہے تو بہت زبردست ہے اور یہ میرے لیے ایک اچھی
خبر ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ’ڈان‘ کے دونوں حصوں
میں شاہ رخ خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب فلم ساز
اس کی کاسٹ میں کچھ تبدیلیاں لا رہے ہیں۔اس سے قبل کترینہ کیف، شاہ رخ خان کے
ہمراہ فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں کام کر چکی ہیں، جس میں دونوں کی کیمسٹری کو کافی
پسند کیا گیا تھا۔کترینہ اس وقت تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’فتور‘،
’جگا جاسوس‘ اور ’بار بار دیکھو‘ شامل ہیں۔
Post a Comment