نیویارک(خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست پنسلوانیا میں 100 ویں سالانہ فارم شو
میں کئی سو وزنی مکھن کا مجسمہ نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ غریب غربا کو مفت دودھ مکھن مہیا کرنے کے مقصد کے تحت ہونیوالے اس فارم شو کے موقع پر نمائش میں رکھا گیا مجسمہ ایک ہزار ایک سو پونڈ مکھن سے تیار کیا گیا ہے جس میں گائے کو تھامے ایک لڑکی موجود ہے جس کے برابر میں ایک بچہ کام میں مصروف ہے اور عقب میں لڑکی اپنے دونوں ہاتھوں میں پلیٹیں پکڑے کھڑی ہے۔ رواں سال اس دیو ہیکل مجسمے پر 100THPA کا پیغام درج کیا گیا ہے جو سالانہ فارم شو کی سنچری مکمل کرنے کی خوشی میں تیار کیا گیا ہے۔
Post a Comment