لاہور (خصوصی رپورٹ) کیا آپ جادوئی قالین پر اڑنے کا خواب بچپن میں دیکھتے رہے ہیں؟ اگر ہاں تو اس کی تعبیر اب سامنے آگئی ہے کم از کم ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کی حد تک تو۔جرمن فرم ہی وی نے 2 سال کی محنت سے ایسا ورچوئل رئیلٹی قالین تیار کیا ہے جو آپ کو فضامیں پرواز کرائے گا۔اس میں کوئی موٹر یا ہائیڈرولک مشین نہیں بلکہ اس کی حرکت کا انحصار آپ کے اپنے توازن پر ہے ۔ایک بار آپ اس کے اوپر لیٹ جائیں تو آپ کے سر پر ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس جیسے سام سنگ گیئر وی آر یا اوکیلیوس رفٹ کو چڑھایا جاتا ہے ۔اس کے بعد کنٹرول باکس پر بٹن کو دبا کر قالین پر بنے آہنی بار کو مضبوطی سے پکڑ لیں ،وہ آپ کو ‘آسمان پر کہیں دور لے جائے گا’۔کنٹرول باکس پر بٹنوں کی مدد سے آپ رفتار میں کمی بیشی یا آپ کتنا طویل یا مختصر اڑنے کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسے کب تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Post a Comment