آصف زرداری نواز شریف کو مفاہمتی پالیسی سمیت دیگر یاددھانیو
کے متعلق خط لکھیں گے
اسلام آباد : پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے رینجرز کے سندھ میں اقدامات اور پیپلزپارٹی کے رہنماو ¿ں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کو خط بھجوانے کا فیصلہ کرلیا یہ خط قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے ذریعے ارسال کیا جائے گا خط میں ن لیگ کی کارروائیوں اور خطاف قانون اقدامات سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری انہیں پیپلزپارٹی حکومت کی مسلم لیگ ن کے حوالے سے سابقہ حکومت کے دوران روا رکھی گئی مفاہمتی پالیسی سمیت دیگر معاملات بارے یاددہانی کرائیں گے ۔ یہ خط رواں ہفتے تحریر کئے جانے کا امکان ہے
Post a Comment