GuidePedia

0



کوئٹہ :سیٹلائٹ ٹائون میں دھماکہ ، 14 افراد شہید
کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹائون کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چودہ افراد شہید ہوگئے ، دھماکہ انسداد پولیو سنٹر کے قریب ہوا جس کی زد میں آکر ادارے کے سکیورٹی اہلکار سمیت 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے جن کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ دھماکے کے وقت 15 سے 20 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے ، دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور جائے حادثہ پر کھڑی ہوئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان ہوا

Post a Comment

Emoticon
:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top